18 مئی 2016 - 07:34
ایرانی وزیر خارجہ کی عمان کے وزیر خارجہ سے ملاقات

ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے وزير خارجہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169